جرائمخیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 13 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا

مارے گئے عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 عسکریت پسندوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا؛ کارروائی کے نتیجے میں 13 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرم: بروقت علاج نہ ملنے سے سو سے زائد بچے جاں بحق

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انشاءاللہ عوام کی حمایت سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button