بلوچستانجرائم

بلوچستان: قلات میں ایف سی پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار شہید 15 زخمی

زرائع کے مطابق ضلع قلات میں واقع شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملے کے زخمیوں، اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان: ضلع قلات میں ایف سی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے، اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار شہید، اور 15 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع قلات میں واقع شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملے کے زخمیوں، اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

شہید ہونے والوں میں لانس نائیک بخت زمین،لانس نائیک غلام اسحاق، لانس نائیک عبد القدیر، سپاہی رضوان، سپاہی وقاص، سپاہی علی عباس، اور سپاہی ثاقب الرحمن جبکہ زخمیوں میں صوبیدار اللہ نواز، نائیک اسماعیل، لانس نائیک اختر عباس، سپاہی زعفران، مستری خان، عامر علی، وحید اللہ، زبیر احمد، عمر، شریف، انس، رمضان، پیر محمد، عطاللہ، اور محمد آصف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے سینئر رہنماء الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

یاد رہے کہ رواں  ماہ (9 نومبر کو) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا؛ اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے؛ اِن اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہدا ہمارا فخر ہیں۔ لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔

اُدھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں اہل کاروں کے شہید ہونے مذمت کرتے ہوئے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فورسز کے جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button