ڈی آئی خان: زام چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 9 اہلکار جانبحق تین زخمی
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، زام چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار جانبحق اور تین زخمی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں زام چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا۔
حملے کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق یہ چیک پوسٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کنٹرول میں تھا۔
جانبحق ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید رحمان، سپاہی اخونزادہ، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق،سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں میں نائیک حمزہ نور، سپاہی حسین اور سپاہی صابرایوب شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس واقعے سے تھوڑی دیر قبل بنوں میں بکاخیل پولیس اسٹیشن پر دہشتگرووں نے حملہ کیا۔ پولیس کے چوکس اور چوکنا اہلکاروں کی بروقت جوابی کاروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔