جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید،آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 4 جوان جاں بحق ہو گئے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ علاقے میں ہونے والے اس تصادم میں دہشتگردوں کو مؤثر طریقے سے شکست دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علاقوں جمرود اور لوئر دیر میں پولیس چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 جوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button