جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

ضلع خیبر: وادی تیراہ میں دہشتگردوں کا فوجی پوسٹ پر حملہ، تین اہلکار جاں بحق،کیپٹن سمیت 12 زخمی

وادی تیراہ، ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے آدم زئی زنگئی پوسٹ پر بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کر دیا۔ اس حملے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں حوالدار وحید، نائیک اشفاق، لانس نائیک زوار حسین، لانس نائیک سید رسول، لانس نائیک احسان، لانس نائیک اجمل رضا، سہیل، ناصر حسین، عمر جان، عارف، اور سمیع شامل ہیں۔

حملے میں ایک پاک فوج کا کیپٹن بھی زخمی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جھڑپ کے دوران چار اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو دہشتگرد زخمی ہوئے۔ باقی دہشتگردوں نے علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔

اس وقت علاقے میں بھاری نفری کے ساتھ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشتگردوں کا تعاقب کیا جا سکے اور علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button