جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور: ورسک روڈ پر پولیس موبائل پر دھماکہ، سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر آج صبح ایک پولیس موبائل پر صبح 11 بج کر 55 منٹ پردھماکہ ہوا اور اس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق، دھماکہ خیبر مواد کی سڑک کے بیچ سینٹر میڈیا میں نصب بارودی مواد سے کیا گیا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس موبائل جیسے ہی اس مقام پر پہنچی، دھماکہ ہو گیا جس سے پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

علاقے میں اضافی سیکیورٹی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button