جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

ہنگو سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا اسلام آباد میں غیرت کے نام پر قتل

اسلام آباد کے گاؤں پنڈ پڑیاں میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور لڑکی کو پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، نوبیاہتا جوڑا جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لیے ہوئے تھا۔

پولیس کے مطابق، ملزمان لڑکے کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور جوڑے کو بے رحمانہ طریقے سے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button