جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

نوشہرہ: پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار اور قاتل سمیت 3 افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے ڈاگبسود میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں  سب انسپکٹر مو من خان جبکہ جوابی کاروائی میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس میں ملزم کلیم اللہ بھی شامل ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ایک مکان میں پناہ لے رکھی تھی اور اس وقت پولیس اور ملزمان کے درمیان 15 گھنٹوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس شدید جھڑپ کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور پولیس نے علاقے کا داخلی اور خارجی راستہ بند کر دیا ہے۔

لاشوں کو پوسمارٹم کے لیے میاں راشدمیموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا ہیں اور پولیس کی جانب سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button