جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
اورکزئی: حسن زئی درہ بڈگور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اورکزئی میں سنٹرل اورکزئی کے نواحی علاقہ حسن زئی درہ بڈگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی ایس پی محمد رحیم کے مطابق، یہ واقعہ رات کے وقت شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران پیش آیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔ ڈی ایس پی محمد رحیم نے مزید کہا کہ تحقیقات کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، تاہم ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔