مردان: سی ٹی ڈی اور فورسز کا آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک
مردان کے چورہ علاقے میں سی ٹی ڈی اور فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ کارروائی انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی تھی کہ دہشتگرد علاقے میں موجود ہیں اور مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدگان میں ایک اہم کمانڈر باسط بھی شامل ہے، جو حامسی گروپ سے تعلق رکھتا تھا اور مردان ریجن میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق حامسی گروپ سے ہے، جو علاقے میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ فورسز اب ہلاک شدہ دہشتگردوں کی شناخت اور ان کے نیٹ ورک کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ دہشتگردی کے مزید منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
مقامی حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔