جرائمخیبر پختونخوا
لنڈی کوتل، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق
ضلع خیبر میں تھانہ لنڈی کوتل کے چاروازگئی پوسٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اور مقامی شہریوں پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں پولیس اہلکار عالم زیب سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری بھی جاں بحق ہوا جبکہ ایک اور شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے۔