جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر لڑائی چھٹے روز بھی جاری،اموات 44 ہو گئی
ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر جھڑپیں چھٹے روز بھی جاری ہیں۔ جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 176 افراد زخمی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ، عسکری قیادت، پولیس اور قبائلی عمائدین کی کوششوں کی وجہ سے گاؤں بوشہرہ میں سیز فائر ہو گئی تھی اور فریقین سے مورچے خالی کرائے گئے تھے مگر سیز فائر کے بعد رات گئے پھر سے دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کرم میں جائیداد کے تنازع پر فریقین میں لڑائی شروع ہوئی، سیز فائر پر رضامند فریقین نے بھی رات کو خلاف روزی کی اور فریقین نے خودکار اسلحیں ایک دوسرے کے خلاف استعمال کئے۔