جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

ضلع کرم، زمین کے تنازع پر جھڑپ چوتھے روز بھی جاری، 15 افراد جاں بحق اور 70 زخمی

ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ آج چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد جان بحق اور 70 زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا سلسلہ چار روز قبل شروع ہوا جس کے باعث پیواڑ ، تنگی، بالشخیل،خار کلے، مقبل، کنج علی زئی اور پاڑہ چمکنی کڑمان کے علاقوں میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

کشیدہ صورتحال کے باعث مین شاہراہ آمدورفت کےلئے بند ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے پاراچنار شہر اور صدہ بازار کو بھی میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جاریا ہے۔ فائر بندی کے لئے ہنگو اورکزئی سے امن جرگہ علاقے میں پہنچ کر فریقین کے عمائیدین سے مذاکرات کئے مگر وہ بھی ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق حالات کافی کشیدگی اختیار کر چکے ہیں مگر تاحال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button