جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 41 زخمی

خیبر پختونخوا میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم  کے تین مقامات پر رات گئے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور 37 افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع اورکزئی کرنچی فرنٹیئرکور چیک پوسٹ پر فائرنگ سے سپاہی ایوب جاں بحق۔

دوسری جانب ضلع سوات میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر  زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈپو چیک پوسٹ پر پہاڑی سےفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور فائرنگ کی زدمیں آ کر ایک پولیو ورکربھی زخمی ہو گیا۔ خیال رہے کہ سوات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر انسداد پولیو مہم جاری رہتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button