جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور، پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں پر شرپسندوں کی فائرنگ

پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں پر شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے شرپسند فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کی شب کو پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز پشاور کے علاقے اڑمڑ میں بھی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا اس کے علاوہ مردان کے علاقے تخت بھائی کھنڈرات کے قریب پولیس کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button