جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کوہاٹ کے علاقے ہنگو روڈ المعز سی این جی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت آصف خان کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، آصف خان تھانہ ملز ایریا میں تعینات تھا۔ ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مردان کے تخت بھائی کھنڈرات میں قائم پولیس چوکی پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے تھے۔