جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

مردان، پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق

مردان تخت بھائی کھنڈرات میں قائم پولیس چوکی پر صبح 3 بجے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمر نبی جاں بحق جبکہ زخمی اہلکاروں کی شناخت شبیر اور محمد فیاض کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button