جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
صوابی/ ایبٹ آباد، قتل کی وارداتیں
صوابی میں تھانہ اتلہ کی حدود پنڑول میں گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ مستورات کے تنازعے پر ہوئی اور فائرنگ کے بعد ملزمان نے مقتولین کی بیٹی کو بھی اغوا کرلیا۔لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ٹوپی منتقل کر دیا گیا ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر میں والدہ نے تیز دھار آلے سے تین بچوں کی گردن کاٹ ڈالی، جن میں سے ایک بچہ جاں بحق اور دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جن میں ایک 8 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ تینوں بچوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ والدہ کی ذہنی کیفیت ٹھیک نہیں تھی۔