جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور: پشتخرہ پولیس کی کاروائی،بین الاقوامی منشیات سمگلرز نیٹ ورک گرفتار

پشتخرہ پولیس نے کاروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات سمگلرز نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔ کاروائی کے دوران 6 سے7 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد گلی نمبر 10 میں رہائشی گھر میں قائم ہیروئن فیکٹری سیل کر دی گئی ہے۔ اور ہیروئن بنانے اور سپلائی کرنے میں ملوث افغانی اشتہاری مجرم یاسین سمیت 4 ملزمان گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نیٹ ورک کا سرغنہ اشتہاری مجرم محمد یاسین ، نسیم اللہ ، تحصل اور سمیع اللہ شامل ہیں۔

جبکہ ملزمان کی نشاندھی پر نیٹ ورک کے مزید دو ملزمان بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں کا بتایا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق نے تفصیلات بسے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاروائی کے دوران 6/7 کروڑ روپے مالیت کی 60 کلو گرام ہیروئن، 24 کلو گرام کیمیکل اور فیکٹری کے اوزار برآمد کئے ہیں اور اس کھے علاوہ منشیات سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

انفارمیشن ملنے پر ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق کی نگرانی میں ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ احمد اللہ خان نے لیڈیز پولیس دیگر کے ہمراہ یہ کاروائی کی گئی تھی۔

ایس پی کینٹ ڈویژن نے کہا کہ منشیات کے ناسور سے معاشرے کو پاک کرنے اور منشیات کی روک تھام کیلئے پر عزم ہیں اور یہ ملزمان ہیروئن بنا کر ملک کے مختلف شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر بروقت کاروائی سے اس مقصد کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آج باڑہ پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران چرس کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوش ناکام بنادی ہے۔ دوران ناکہ بندی (ڈاٹسن) پک اپ کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے مجموعی طور 60 کلوگرام چرس برآمد فرار ملزم دوسری کاروائی میں گرفتار مقدمہ درج کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button