جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

بنوں دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 60 افراد زخمی

بنوں میں کوہاٹی روڈ پر سپلائی ڈپو اور سیکورٹی ٹاور کے درمیان زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 60 افراد زخمی۔ زرائع کے مطابق زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

زیادہ تر افراد دوکانوں یا گھروں کے شیشے وغیرہ ٹوٹنے کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم دھماکے کے فوری بعد بنوں کینٹ کو جانے والے تمام راستے سیل اور کینٹ بورڈ کے تمام اطراف کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ پولیس نے تمام تھانوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں جوڈیشنل کمپلیکس کو بند کردیا ہے جبکہ دھماکے سے پورے بنوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

دھماکہ کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں سے بلا ضرورت نا نکلنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محرم الحرام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 دنوں کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button