جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ،کیپٹن جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ جاں بحق جب کہ دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید جھڑپ کے دوران فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے  دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔ انھوں نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔کیپٹن محمد اسامہ نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button