جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

صوابی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل

ضلع صوابی میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی سگی بہن اور اسکے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس تھانہ ٹوپی کے مطابق صوابی کے تھانہ ٹوپی کی حدود بٹاکڑہ میں غیرت کے نام پر دو افراد قتل کردئے گئے پولیس کو مقتولہ لڑکی کے والد نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب خوابیدہ تھے کہ فائرنگ کی آواز سنی تو دیکھا کہ ان کا بیٹا ملزم مختیار گھر میں موجود کمرے سے بمعہ پستول باہر آیا کمرے میں جاکر دیکھا تو میری دختر خائستہ خانہ بعمر بیس سالہ اور عمران عرف بہلول بعمر انیس سال کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر فائرنگ کرکے قتل کردئے تھے۔

پولیس تھانہ ٹوپی کے عملے نے دوہرے قتل کے ملزم مختیار علی ولد جمعہ گل بعمر تیس سال کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ ٹوپی کے مطابق واردات کے بعد پولیس نے ملزم مختیارکو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button