سانحہ بڈھ بیر میں اہم پیش رفت, تین ملزمان گرفتار
سانحہ بڈھ بیر میں تین ملزمان کو کاروائی کے دوران نوشہرہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے فرمان اللہ اور اس کے دو بیٹے روح اللہ اور صبغت اللہ گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ نامزد مذید 6 ملزمان تا حال پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں ۔
گرفتار ہونے والے باپ بیٹوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور ان کو نوشہرہ سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو آج میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 25 جون کو پشاور کے علاقے باغ بابا کلے بالو خیل بڈھ بیر میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد قتل ہوئے تھے۔ آٹھ افراد کے قتل میں ملوث اصل ملزم تاحال روپوش ، اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔
23 لاکھ روپے کے تنازعہ پر سی اینڈ ڈبلیو کے ملازم کی دو بیویاں اور بچے قتل ہوئے۔ ملزموں نے دیگر ساتھیوں کےہمراہ 23 لاکھ کےتنازعہ پر بچوں اورخواتین سمیت 8 افراد کو قتل کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔