جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور: پتنگ چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور کے علاقے پتنگ چوک میں اباسین یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق۔

پولیس زرائع کے مطابق نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کانسٹیبل طاہر شاہ کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو چکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتاہے. پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغازشروع کردیا ہے۔ آس پاس علاقو ں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیاجارہا ہے.

ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےتھے۔ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کرکے اہم مقامات پر ناکہ بندیاں لگا کر سخت چیکنگ جاری ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button