خیبر، چوکی تختہ بیگ پردہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ، دو اہلکار جاں بحق
گزشتہ رات خیبر چوکی تختہ بیگ پردہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ۔ خیبر حملے میں روڈ پرجوائنٹ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے مقابلہ کرتے ہوے حملہ کو ناکام کردیا دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ خیبر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کاروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
تختہ بیگ چوکی حملے میں جاں بحق پولیس اہلکار اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی. ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور دیگر پولیس افسران سمیت علاقہ معززین و شہید کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔