جرائمخیبر پختونخوا

پشاور، تھانہ داؤد زئی کی حدود میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے تھانہ داؤد زئی کی حدود میں فریقین کے مابین فائرنگ سے چار افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔

پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعے پر ہوا۔ زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ایل آر ایچ اور بعد ازاں تھانہ داؤد زئی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی رورل ڈویژن انعام جان ، ڈی ایس پی خزانہ سرکل آصف شریف بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسران کو کرائم سے تمام اہم شواہد اکٹھا کرنے اور باریک بینی کیساتھ تفتیش کرنے کی ہدایات کی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کیلئے ایس پی رورل ڈویژن انعام جان کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button