جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زبیر خان جان بحق، نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

بنوں تھانہ کینٹ کی حدود پیر دل کلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زبیر خان جان بحق ہو گئے۔ پولیس کانسٹیبل زبیر خان کا نماز جنازہ اقبال پولیس لائن بنوں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردیا گیا ہے۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس اہلکار کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں عمران شاہد نے کیا کہ ولیس کانسٹیبل زبیر خان جیسے جوان ہمارا فخر ہے اور خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی اہلکار تھانہ زرمک میں تعینات تھا، چھٹی پر گھر آیا تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ انہوں  نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button