جرائمخیبر پختونخوا
لوئر دیر، سورے پائے اور لاموتے میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کے دوران جھڑپ۔
لوئر دیر میدان کے علاقے سورے پاؤں اور لاموتے میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کے دوران جھڑپ۔
سیکورٹی زرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شرپسندوں ایف سی اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار روشن خان اور مبارک جان جاں بحق جبکہ حولدار شہاب سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے.