پشاور کینٹ میں فائرنگ سے خاتون قتل, فائر کرنے والے نے خودکشی کر لی
پشاور کینٹ امن چوک کے پاس رکشے میں سوار آدمی نے ساتھ موجود خاتون کو کسی بات پر تلخ کلامی کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود کو بھی فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
تھانہ شرقی کی حدود میں پیش آنے والے اس واقع کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ شرقی کی حدود امن چوک میں رکشہ میں جاتے ہوئے کسی بات پر جھگڑے کے بعد مسمی گل بدین ولد ضرب علی سکنہ چترال نے مسماہ (ش) دختر زرامین سکنہ چترال پر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود پر بھی فائرنگ کرکے خود کشی کر لی۔
رکشہ ڈرائیور کے مطابق ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی کینٹ امجد خان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سے اب تک پشاور میں یہ فائرنگ کا تیسرا واقع ہے۔