جرائمخیبر پختونخوا

نوشہرہ، فائرنگ سے ایک ہی گھر کے تین افراد قتل

نوشہرہ کے علاقہ نظام پور انزیری گاؤں میں فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلوں تنازغہ پر داماد نے اپنے ساس، سسر اور بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تیریالیس سالہ میر اکبر خان، اڑتیس سالہ زوجہ میر اکبر خان اور بائیس سالہ دختر میر اکبر شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد لاشوں پر تیزاب پھنک کر ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے بدھ کے روز شانگلہ کے علاقے بشام میں بیٹوں نے والد، والدہ اور بہن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں والد اور سوتیلی ماں جاں بحق جبکہ سوتیلی بہن شدید زخمی ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button