افغانستانجرائمخیبر پختونخوا

ضلع خیبر،جمرود پولیس نے اربوں روپے کی سمگلنگ ناکام بنا دی

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پولیس کی بین الصوبائی منشیات اسمگلرز کے خلاف انٹلیجنس بیس پر بڑی کارروائی کی گئی۔ ہیروئن کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوش کو ناکام بنادیا گیا۔ ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے مالیت کی 67 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں انچارج بخت منیر نے انٹلیجنس بیس پر تختہ بیگ چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے ضلع خیبر کو منشیات متنی سے خیبر داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 67 کلوگرام ہیروئن برآمد کی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں پکڑی گئی منشیات کی قیمت 36 ارب بنتی ہیں۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملوث ملزمان کا تعلق منظم منشیات اسمگلر گروہ سے ہے جو افغانستان سے منشیات کوئٹہ اسمگل کرکے ملک کے دیگر علاقوں کو سپلائی کرتے ہیں ملزم اس سے پہلے بھی دو دفعہ ہیروئن اسمگل کرچکا ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں جلد پوری ٹیم کوبے نقاب کردیاجائے گا۔

ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں منشیات فروشوں، منشیات سمگلرز اور آںٔس کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں و ڈیلروں اسمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں ہورہی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button