جرائمخیبر پختونخوا

نوشہرہ میں پشتو فلم کی اداکارہ خوشبو گولی لگنے سے جاں بحق

نوشہرہ میں پشتو فلم اور ڈرامہ کی اداکارہ خوشبو کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ اداکارہ کی لاش اکبر پورہ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ملی تھی۔

زرائع کے مطابق قتل کا مقصد فی الحال نامعلوم ہے. خوشبو کا تعلق صوابی سے تھا اور انتقال کے وقت پشاور میں مقیم تھی۔

نوشہرہ میں اداکارہ خوشبو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس خوشبو کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیے لئے میاں رشید میموریل ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

قاتل کی شناخت اور محرک نامعلوم ہے۔ پولیس نے مقتولہ خوشبو کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button