ڈی آئی خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے فارم ہاؤس کے قریب پولیس سکواڈ پر حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کے فارم ہاﺅس ہتھالہ کے قریب سڑک کنارے بم دھماکا۔ یہ دھماکہ ڈی ایس پی کلاچی ایس ایچ او ہتھالہ کی گاڑی کے قریب ہوا۔
تحصیل کلاچی میں ڈی ایس پی کلاچی کی قیادت میں سرچ آپریشن کے لیے جانے والی پولیس پارٹی ایلیٹ فورس پر اس حملے کے نتیجے میں ڈرائیور اور کانسٹیبل زخمی.
پولیس سکواڈ پر حملے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہےمگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی مزید بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیرہ، ٹانک روڑ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق حملے کے وقت ڈی ایس پی کلاچی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ پنیالہ بھی اسکواڈ میں شامل تھے۔ جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ای ڈی حملے اور فائرنگ سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔