جرائم

مانسہرہ میں لڑائی کے بعد دو کمسن بھائیوں نے بہن کو قتل کردیا

 

مانسہرہ میں دو کمسن بھائیوں نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس کے مطابق جبڑی میں اپنی 19 سالہ سگی بہن کا گلہ گھونٹ کر اس کو قتل کرنے والے بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

لڑکی کے والد نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ بہن بھائیوں کا آپس میں جھگڑا ہونے پر بات قتل تک پہنچ گئی۔ ملزمان نے کل مورخہ 26.05.2024 کو اپنی سگی بہن مسمات (س) کو قتل کردیاتھا۔

مقتولہ کے والد نے پولیس کو رپورٹ کی کہ وہ سنگڑ بالاکوٹ کا رہائشی ہے اور اپنے بچوں کے ہمراہ محلہ جبڑی مانسہرہ میں کراۓ کے مکان پر رہائش پذیر ہے۔ میں اپنے آبائی زمینوں پر مکئ کاشت کرنے سنگڑ گیا ہوا تھا کہ میرے بیٹے زیشان نے مجھے کال کرکے بتایا کہ بیٹی کی طبیعت خراب ہے اور وہ بول بھی نہیں رہی جس پر میں نے مالک مکان کو کال کی۔ انہوں نے جاکر دیکھا تو مجھے بتایا کہ مسمات (س) کے گلے پر نشانات ہیں اور وہ فوت ہوچکی ہے۔

مقتولہ کے والد نے اپنی مدعیت میں اپنے بیٹوں زیشان اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا کہ بچوں کے مابین لڑائی جھگڑے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button