جرائم

تیراہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق

 

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ ادم خیل میں 39Ak پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا۔ حملے کے بعد دونوں طرف سے کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

کراس فائرنگ کے نتیجے میں 5 جوان جاں بحق جبکہ 6 جوان زخمی ہوئے۔  3 دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سیکیورٹی فورسز نے 5 بلوچ ہیڈکوارٹر لر باغ کو منتقل کردیا ہے۔

جاں بحق اہلکاروں میں نائیک اشفاق، لانس نائیک دانش، سپاہی نادر، سپاہی تیمور  اور سپاہی یاسین شامل ہیں۔

زخمیوں میں لانس نائیک خاور، سپاہی اسد، سپاہی راشید، سپاہی رفاقت، سپاہی عرفان اور سپاہی جعفر شامل ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔  آپریشن میں 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے تھے جبکہ کیپٹن سمیت 2 نوجوان بھی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button