جرائم

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا بس پر حملہ، ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 

ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے قریب بس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتارکرگاڑی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

دہشت گردوں نے سواریوں کو اُتار کر بس کو آگ لگا دی۔ دہشت گردوں نے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے بس مکمل طور پر جل گئی۔  دہشت گردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی۔

طالبان کے خلاف بیان اورحکومت کے ساتھ دینے پر جانے سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔ بس کو آگ لگانے کے بعد دہشت گرد فرار وگئے جبکہ انکی گرفتاری کے لئے علاقے میں کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button