جمرود، لاپتہ بچے کی رسیوں سے بندی ہوئی تشدد شدہ لاش برآمد
ضلع خیبر جمرود میں لاپتہ بچے کی رسیوں سے بندی ہوئی تشدد شدہ لاش برآمد ہوگئی۔ تھانہ علی مسجد کے علاقے شاہ گئی لالا چینہ سے کل شام لاپتہ نو سالہ بچے زکریا آفریدی ولد اختر محمد افریدی کی رسیوں سے بندی تشدد لاش برآمد ہوئی۔ مقامی افراد نے لاش کو برآمد کرکے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ایس ایچ او علی مسجد نفیس آفریدی کی سربراہی میں پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری صفائی کے بعد گھر منتقل کرکے اپنے آبائی گاؤں لالا چینہ میں سپرد خاک کردیا گیا
جنازے میں پولیس حکام ،مشران اور ایم این اے حاجی اقبال آفریدی نے بھی شرکت کی۔مقامی آفراد نے حکومت و پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیا جائے ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی نے زکریا کے قتل کی سخت مذمت کی اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرنے کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن کے زیر نگرانی سپشل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔