جرائم

مردان میں سالی اور بہنوئی قتل

 

مردان کی تحصیل تخت بھائی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ قتل شدہ افراد آپس میں سالی بہنوئی بتائے گئے ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ تخت بھائی کے عملے کے مطابق پولیس کو شبیر ولد عزیز سکنہ ہاتھیان شیرگڑھ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ستائیس سالہ بہن مسماۃ گل سینت کچھ عرصہ پہلے اپنے تیس سالہ بہنوئی مسمی محمد بلال ولد محمود سکنہ ہاتھیان کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی اور دونوں روپوش تھے۔

ہم ان دونوں کو تلاش کررہے تھے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ رنگ روڈ نزد گجر گڑھی میں دونوں کو مقتول کے بھائی ملزم شاہزیب ولد محمود سکنہ ہاتھیان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے لڑکے اور لڑکی کے قتل شدہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کردی۔ پولیس تھانہ تخت بھائی نے ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button