جرائم

اقبال پلازہ میں فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی

 

پشاور اقبال پلازہ میں فائرنگ سے کالجی نامی خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو دلازاک روڈ پر واقع خواجہ سرا کے ڈھیری اقبال پلازہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواجہ سرا پر فائرنگ کی گئی جس سے کالجی نامی خواجہ سرا زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے لئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں وقتا وقتا خواجہ سرا پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں اب تک کئی خواجہ سرا جان سے گئے ہیں۔ خواجہ سرا کمیونٹی اپنی تحفظ کے لئے کئی احتجاجی مظاہرے کرچکی ہیں۔
انسانی حقوق کے کارکنان خواجہ سراوں پر ہونے والے جنسی اور جسمانی تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے ان کو تحفظ فراہم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button