جرائم

نوشہرہ میں معمولی تکرار، باپ نے 19 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

 

نوشہرہ پبی علی بیگ میں معمولی تکرار پر باپ نے 19 سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم باپ نعمت خان کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

مقتول یاسین عرف ملنگ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے بعد والدہ کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق نعمت خان کے گھر میں اکثر باپ بیٹے کی معمولی معمولی باتوں پر تکرار ہوتی رہتی تھی۔ گزشتہ روز معمولی تکرار کے بعد نعمت خان نے بیٹے کو گولی مار دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول بیٹے یاسین عرف ملنگ کی نعیش والدہ کے حوالے کردی گئی۔ والدہ کی مدعیت میں شوہر نعمت خان کے خلاف سکے بیٹے کے قتل کا مقدمہ تھانہ پبی میں درج کرلیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button