جرائم

مردان میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، چار لڑکیوں سمیت 8 افراد گرفتار

 

مردان تھانہ شیخ ملتون پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار لڑکیوں سمیت ایک خواجہ سراء اور تین مردوں کو نیم برہنہ حالت میں موقع پر گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ،چرس اور شراب بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تھانہ شیخ ملتون پولیس نے اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر کی سربراہی اور ایس ایچ او بخت زادہ خان کی قیادت میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر نیم برہنہ حالت میں مذکورہ افراد کو گرفتار کیا جن میں چار لڑکیاں اور ایک خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 بوتل شراب ، 04 رائفل M۔16 ، 02 پستول ، اور 475 عدد کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شیخ ملتون میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button