جرائم

سوات، موٹر کار میں معذور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

 

رفیع اللہ خان

سوات میں تھانہ کبل کی حدود میں شادی شدہ شخص نے موٹر کار میں معذور بچی کیساتھ جنسی زیادتی کردی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موٹر کار بھی برآمد کرلی۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ مورخہ 12 فروری 2024 کو تھانہ کبل کی حدود میں نو سالہ ضعیف العقل بچی(م) کیساتھ جنسی زیادتی کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا، اطلاع ملتے ہی تھانہ کبل میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے ملزم کو ٹریس آؤٹ کر دیا گیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں اے ایس پی کبل فیضان حیدر ،ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ خان، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ،سی ڈی آر اور دیگر جدید ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت علی ساکن اخون کلے کبل چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔ جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران کوٹلئی چوک پر بچی کیساتھ ذیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کیخلاف اس سے قبل بھی تھانہ کبل میں منشیات فروشی کے دو مختلف مقدمات درج رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ملزم نے بچی کو ورغلایا اور اپنے ساتھ لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button