جرائم

ڈی آئی خان میں پولیس تھانے پر حملہ، 10 اہلکار جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہوان پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رات 3 بجے نامعلوم حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔

جاں بحق اہلکاروں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید ، محمد ادریس، محمد عمران، سفدر، اے ایس آئی کوثر، اہترام سید ، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہستال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے  سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button