جرائم

نوشہرہ میں گھر کے اندر مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق

نوشہرہ امانگڑھ اختر آباد میں گھر کے اندر مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتے کے روز یعنی آج گھر میں پرانے مارٹر گولے کو کھولا جارہا تھا کہ اس دوران مارٹر گولہ پھٹ گیا۔

متاثرہ گھر آرمی رینج کے انتہائی قریب ہے اور فوجی مشقوں کے دوران مارٹر گولہ بچے لیکر آئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت پانچ سالہ احمد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ مسماۃ م اور بائیس سالہ زوجہ ولی خان شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے جاں بحق بچے کی ڈیڈ باڈی اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button