جرائم

نوشہرہ میں خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی، نگران وزیر اطلاعات کا نوٹس

 

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ نظام پور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا۔ نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اس ضمن میں نوشہرہ پولیس سربراہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات و نشریات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ٹی این این کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ناصر محمود سے سنیلہ خان کیس کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صوبائی نگران وزیراطلاعات و نشریات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے ٹی این این کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے علاقے منڈوری نظام پور میں 28 سالہ سنیلہ خان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس افیسوس ناک اور پختون روایات کے خلاف ہے۔

غیرت کے نام پر گھریلو خاتون کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو ہرممکن انصاف دیا جائے گا۔ اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا۔ میڈیا معاشرے کی انکھیں اور کان ہوتے ہیں میڈیا کی معاونت سے مظلوموں کی داد رسی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل نوشہرہ کے علاقے جبی نظام پور میں 28 سالہ خاتون کو تین گھنٹوں تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے شدید تشدد بھی کیا اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر گلزار علی کے ملزمان کی بہن غزالہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ ملزمان نے غزالہ اور گلزار علی کو نازیبا حالت میں پکڑا تو اس کے بعد ملزمان کی متاثرہ خاتون سنیلہ خان کے شوہر گلزار علی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ گلزار علی اپنی بیوی کو ان کے پاس خود لائے گا وہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button