جرائم

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر بم دھماکہ، 6 افراد زخمی

 

شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں سیکورٹی پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

میرعلی میں سیکورٹی ذرائع اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کی شام میرعلی کے قریب مچی خیل کے علاقے میں غنڈی سر نامی سیکورٹی پوسٹ پر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چار عام افراد بھی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں میں سپاہی وقاص اور سپاہی عصمت شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں سویلین زخمیوں کو بنوں منتقل کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا جبکہ مقامی افراد نے بتایا کہ وقوعہ کے قریبی علاقے میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button