جرائم

بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے تھانہ میریان کی حدود ٹیری رام میں نامعلوم افراد کی پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سکندر خان اور فیاض الدین کیو ار ایف پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا جبکہ واقعے کے بعدشہدا اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button