جرائم

دیر میں لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی کی لاش برآمد

 

دیرلویر تیمرگرہ خرانہ میں گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی ماریہ کی لاش مل گئی۔ دیرلویر پولیس کے مطابق ماریہ ولدعبدالرحمن سکنہ خزانہ دیرلویر گھر باہر موجود تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ گھر والوں اور شہریوں نے لاپتہ بچی کو بہت تلاش کیا لیکن کہیں نہیں ملی۔ صبح گھر سے دور دریائے پنجکوڑہ کے کنارے بچی کی لاش مل گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جبکہ ورثاء نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردی۔ ادھر ڈی پی او دیرلویر ضیاء الدین نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہم شواہد اکٹھا کئے جبکہ پولیس نے مذکورہ واقعے کا سراغ لگانے کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دی۔

ادھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ڈاکٹروں نے بچی سے جنسی زیادتی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ مقتولہ بچی کی نمازجنازہ اداکردی گئی جسمیں پولیس افسران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پانچ سالہ بچی کی لاش اور اس کے قتل پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور علاقے کے عوام میں غم وغصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button