جرائم

مردان میں خالی پلاٹ سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد

 

عبدالستار
مردان میں گھر سے لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوگئی۔ واقعہ پولیس تھانہ ہوتی کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں چھ سالہ بچی کی لاش گھر کے قریب خالی پلاٹ سے برآمد بچی کی والد نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

قاسم اقبال ولد محمد زرین سکنہ سنگر بابا ملیانوکلے نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام ان کی چھ سالہ بچی ارمان گھر سے کھیل کود کی غرض سے باہر نکلی تھی کافی وقت گزرنے کے بعد گھر واپس نہیں آئی جس کے بعد بچی کی تلاش شروع کردی۔ بہت دیر تک تلاش کے بعد انکی بیٹی ارمان قتل شدہ حالت میں گھر کے عقب میں واقع پلاٹ سے ملی۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس تھانہ ہوتی کے عملے نے نامعلوم ملزمان کے خلاف بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے درج ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ بچی کے گلے پر نیل گو نشانات ملنے پر بچی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مزید تفتیش کے لئے بچی سے ڈی این اے کے سیمپل بھی محفوظ کر دیئے گئے جسے فرانزک لیبارٹری کو بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد بچی پر تشدد کے حوالے سے مزید تفصیل سامنے آئے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button