جرائم

چترال، پاکستانی کا جعلی شناختی کارڈ بنانے والا افغان باشندہ گرفتار

 

چترال کے نادرا افس دروش میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم خود کو پاکستانی ظاہر کر کے والد بھی اپنے ساتھ لایا تھا۔

افغان شہری رحمان اللہ افغانستان سے دو روز قبل بذریعہ طورخم پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے پاکستان پہنچے۔ دوران تفتیش انچارج نادرا دروش نے انسے سچ اگلوا کر اعتراف جرم کر کے موقع پر پولیس کے حوالے کیا۔

دوران تفتیش افغان شہری نے مزید بتایا کہ پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے اس نے 17 لاکھ روپے سہولت کاروں کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سہولت کاروں میں یوسف خان ولد انور خان اور علی جان ولد محمد جان سکنہ ارندو دروش کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اعتراف جرم کے بعد پولیس نے افغان شہری سمیت والد اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیے۔ کامیاب تفتیشی عمل پر لوگوں نے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا دروش کے عمل کو سراہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button